نواز شریف حکومت کی بھلائی کیلئے چوہدری نثار کو برطرف کردیں رؤف صدیقی

چوہدری نثار نے الطاف حسین کی شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ کی اپیل کو مسترد کیا جس سے پاكستانی عوام كو صدمہ پہنچا۔


Numainda Express/ May 16, 2014
اگر چوہدری نثار کو برطرف نہ کیا گیا تو میں رابطہ كمیٹی سے درخواست كروں گا كہ وہ ان كے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم شروع كرے، رؤف صدیقی فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر صنعت وتجارت اور ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنی حکومت کی بھلائی کے لئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو فوری برطرف کردیں۔


اپنے ایک بیان میں رؤف سدیقی نے کہا کہ چوہدری نثار نے كروڑوں عوام كے قائد الطاف حسین كی شہریت كے حصول كے لئے شناختی كارڈ اور پاكستانی پاسپورٹ كی اپیل كو مسترد كیا ہے جس سے پاكستانی عوام كو صدمہ پہنچا اور ان کے اس عمل سے نواز شریف كی حكومت كی پوری دنیا میں جگ ہنسائی اور بدنامی ہوئی ہے لہٰذا وزیر اعظم كے لئے بہتر ہے كہ وہ اپنی حكومت كی بھلائی اور استقامت كے لئے نہ صرف وزیر داخلہ كو سبكدوش كریں بلكہ انہیں پارٹی ركنیت سے بھی خارج كریں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو میں رابطہ كمیٹی سے درخواست كروں گا كہ وہ چوہدری نثار كے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم شروع كرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں