خیبر میں بھتے کے لیے کونسلر کے گھر پر دستی بم حملہ
کونسلر کو بھتے کی کالز موصول ہورہی تھیں، شلوبر میں 22 ستمبر کو وی سی چئیرمین کے مکان پر بھی حملہ ہوا تھا، پولیس
تھانہ باڑہ کے علاقہ شلوبر میں نامعلوم ملزمان نے کونسلر جاوید آفریدی کے مکان پر دستی بم سے حملہ کردیا اور فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی تھانہ باڑہ شلوبر میں رہائش پذیر کونسلر جاوید آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ ہوا، پولیس کے مطابق دستی بم مکان کے صحن میں گر کر پھٹ گیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ حملے کے فوری بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، جن کی شناخت اور انہیں پکڑنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، کونسلر جاوید کو کچھ عرصے سے بھتے کی کالز موصول ہورہی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 22 ستمبر کو بھی علاقہ شلوبر میں وی سی چئیرمین کے مکان پر دستی بم حملہ ہواتھا، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔