کاہنہ میں سنگ دل باپ نے چار کمسن بچوں کو نہر میں دھکا دے کر مار دیا

ملزم عظیم نے بچوں کے اغوا کا ڈرامہ رچایا شک گزرنے پر پولیس تفتیش میں جرم کا اعتراف کرلیا


ویب ڈیسک October 03, 2023
بچوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے نہر کنارے امدادی ادارہ، پولیس اور میڈیا کارکنان موجود ہیں، چھوٹی تصویر سرچنگ کی ہے (فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

کاہنہ میں سنگ دل باپ نے چار کمسن بچوں کو نہر میں دھکا دے کر مار دیا اور دو دن تک اغوا کا ڈرامہ رچاتا رہا بعدازاں پولیس تفتیش میں قتل کا اعتراف کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں واقع پنجو گاؤں سے دو روز قبل چار کمسن بہن بھائی لاپتا ہوگئے جس پر والد نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی، دو دن تک پولیس اور امدادی ادارے بچوں کو ڈھونڈتے رہے ساتھ ہی اہل محلہ اور رشتے دار بھی تاہم بچے نہ ملے، باپ نے شور مچایا تھا کہ اس کے بچے اغوا ہوگئے۔





پولیس کے مطابق ملزم عظیم نے بچوں کے اغوا کی شکایت درج کرائی تاہم شک پر پولیس نے باپ سے ہی تفتیش کی تو ملزم نے بچوں کو للیانی نہر میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا، ان میں تین بچیاں اور ایک بچہ 12 سالہ غلام صابر، 9 سالہ سمیہ، 5 سالہ نبیہ اور 2 سالہ عائشہ شامل ہیں، ملزم عظیم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


واقعے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کو واقعہ کی مکمل انکوائری رپورٹ جلد مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

[video width="600" height="400" mp4="https://c.express.pk/2023/10/whatsapp-video-2023-10-03-at-3.57.22-pm-1696332139.mp4"][/video]

واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ بہت ہی دل خراش واقعہ ہے جس میں رپورٹ ہوا کہ 4 بچے مسنگ ہیں، کل یہ واقعہ پولیس کو رپورٹ ہوا تو فوری طور پر ایف آئی آر درج ہوئی، آپریشنز اور انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی شروع کی، ٹیموں نے دن رات محنت کی اور واقعہ کو چیک کیا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ واقعہ میں مختف لوگوں کو شامل تفتیش کیا گیا، یہاں کی انویسٹی گیشن ٹیم نے بہت محنت سے اچھا کام کیا، بچوں کے باپ عظیم نے تسلیم کیا کہ اتوار کے روز ایک بیٹے اور 3 بیٹیوں کو نہر پر لے گیا اور چاروں بچوں کو تصویر کھینچنے کا کہہ کر عظیم نے بچوں کو نہر میں دھکیل دیا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں نہر میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ باپ ایسا غیراخلاقی کام کرتا تھا جو بتا نہیں سکتے، غیر اخلاقی کام کو چھپانے کے لیے ملزم نے اپنے بچوں کو نہر میں پھینک دیا ابھی اس کیس کی تفتیش کی جاری ہے اور ڈیڈ باڈیز ریکور کی جا رہی ہیں، سب شواہد ایک دوسرے سے مل گئے ہیں۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ پچھلے 6 ماہ سے بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی معاملات چل رہے تھے، ملزم کی بیوی کو سب کچھ پتا تھا ملزم کی ذہنی حالت بالکل درست ہے وہ شراب کا نشہ کرتا ہے، ابھی تک کی تفتیش کے مطابق ملزم عظیم نے یہ واردات اپنی ہوش میں کی ہے اگر ایسی اخلاقی گراوٹ کی چیزیں سامنے آئیں تو خاتون خانہ کو پولیس کو اطلاع دینی چاہیے۔

[video width="600" height="400" mp4="https://c.express.pk/2023/10/whatsapp-video-2023-10-03-at-5.23.06-pm-1696336474.mp4"][/video]

بچوں کی لاشوں کے لیے سرچ آپریشن روک دیا گیا

بچوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے سفاک ملزم عظیم کی نشاندہی پر للیانی نہر میں آپریشن کیا اور پھر سورج ڈھلنے پر آپریشن روک دیا گیا، تفتیش کاروں نے ملزم عظیم کی للیانی نہر کی موبائل لوکیشن بھی ٹریس کی۔ امدادی اداروں نے للیانی نہر کے قریب کیمپ لگالیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اہل کاروں نے تین کلومیٹر تک علاقے میں سرچنگ کی، جب تک نہر سے لاشیں برآمد نہیں ہوتیں آپریشن جاری رہے گا۔

ریسکیو 1122 کے حکام نے آپریشن کو اندھیرے کے باعث ملتوی کردیا جس کے بعد اب لاشوں کی تلاش کا عمل صبح سے شروع کیا جائے گا۔ ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ آباد نہر کے کنارے ریسکیو ایمرجنسی کیمپ بنایا گیا ہے، جہاں عملہ رات بھر موجود رہے گا۔

[video width="600" height="400" mp4="https://c.express.pk/2023/10/whatsapp-video-2023-10-03-at-5.23.18-pm-1696336470.mp4"][/video]

 

[video width="600" height="400" mp4="https://c.express.pk/2023/10/whatsapp-video-2023-10-03-at-5.23.20-pm-1696336465.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں