ورلڈکپ ہربھجن شاستری نے پاکستانی اسپنرز پر تنقید کے نشتر چلادیئے

شاداب 50، 60 رنز اور بغیر وکٹ لیے خوش نظر آتے ہیں، یہ ذہینت نقصان دہ ہے، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک October 03, 2023
شاداب 50، 60 رنز اور بغیر وکٹ لیے خوش نظر آتے ہیں، یہ ذہینت نقصان دہ ہے، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کرکٹرز نے پاکستانی ٹیم کے اسپن اٹیک پر کھل کر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارت کے سابق ہیڈکوچ روی شاستری اور اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے ناک آؤٹ مرحلے میں امکانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

روی شاستری نے کہا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کے بعد پاکستانی کی ٹیم کی بالنگ میں کمزور نظر آئی ہے جبکہ اسپن ڈیپارمنٹ میں ماضی کی طرح گرین شرٹس کے پاس اچھے بالرز نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ کیوی بیٹرز نے پاکستانی اسپنرز کی درگت بناڈالی

اس موقع پر ہربھجن سنگھ نے بھی روی شاستری کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسپن بالنگ کا معیار بہت کم ہوا ہے، انہوں نے نائب کپتان شاداب کی بالنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر وکٹ لیے 50، 60 رنز دیکر مطمئن نظر آتے ہیں، اس طرح کی ذہنیت اسپنر کے لیے نقصان دہ ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ سہواگ افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے خواہاں

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسپنرز اگر اسی مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلیں گے تو وہ اہم مقابلوں میں جیت دلوانے میں ناکام رہیں گے، ماضی میں پاکستان کے پاس ثقلین مشتاق، سعید اجمل، اور شاہد آفریدی جیسے شاندار اسپنرز موجود تھے جس کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں