تھائی لینڈ شاپنگ مال میں 14 سالہ لڑکے کی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک
حملہ آور نوعمر لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا تاہم ابھی تک فائرنگ کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا
تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں واقع عالمی شہرت یافتہ شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنکاک کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ ایک دوسرے کو قدموں تلے کچلتے ہوئے دوڑنے لگے۔ گولیاں متعدد افراد کو لگیں۔
پولیس نے شاپنگ مال سے مسلح ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی عمر صرف 14 سال ہے۔ ملزم کی شناخت سیام پیراگون کے نام سے ہوئی ہے تاہم ابھی فائرنگ کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 3 لاشیں اور 10 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جن میں سے 6 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی جب کہ 4 زخمی ابھی زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں گزشتہ برس ایک سابق پولیس افسر نے 22 بچوں کو ہلاک کر دیا تھا جب کہ 2020 میں ایک فوجی نے ایک ہی دن میں چار مختلف مقامات پر 29 افراد کو گولی مار کر ہلاک اور 57 کو زخمی کر دیا تھا۔