سری دیوی کے قتل کا الزام بونی کپور نے 5 برس بعد خاموشی توڑ دی

بونی کپور کے مطابق سری دیوی نے سخت ترین ڈائٹ کی وجہ سے اپنی صحت خراب کردی تھی


ویب ڈیسک October 03, 2023
فوٹو : فائل

بھارت کے نامور پروڈیوسر بونی کپور نے اپنی بیوی اور سپر اسٹار سری دیوی کو مارنے کے الزام پر 5 برس بعد خاموشی توڑ دی۔

انڈین میڈیا سے تازہ انٹرویو میں بونی کپور کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی موت طبعی نہیں بلکہ حادثاتی تھی اور انہیں دبئی پولیس سے کلین چٹ لینے کیلئے مختلف اقسام کے ٹیسٹوں سے گزرنا پڑا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی پولیس پر انڈین میڈیا کا بہت زیادہ دباؤ تھا لیکن انہیں جلد اندازہ ہوگیا کہ میری طرف سے کوئی غلط کام نہیں کیا گیا ہے۔

بونی کپور کے مطابق سری دیوی نے سخت ترین ڈائٹ کی وجہ سے اپنی صحت خراب کردی تھی اور وہ اکثر فاقے کیا کرتی تھیں تاکہ اسمارٹ نظر آئیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں سری دیوی دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں