2023 کا طبعیات کا نوبل انعام  تین سائنس دانوں کے نام

پیئری ایگوسٹنی، فیرینک کروز اور این ایلہوئیلر کو ایٹو سیکنڈ پلسز آف لائٹ پر تحقیق کرنے پر نوبل انعام سے نوازا گیا

رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2023 کے طبعیات میں نوبل انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

اس سال طبعیات کا نوبل انعام ایٹو سیکنڈ پلسز آف لائٹ پر تحقیق کرنے والے پیئری ایگوسٹنی (اوہائیو یونیورسٹی، امریکا)، فیرینگ کروز (میکس پلینک انسٹیٹیوٹ، جرمنی) اور این ایلہوئیلر (لُند یونیورسٹی سوئیڈن) کے نام رہا۔

ایٹو سیکنڈ فزکس طبعیات کا ایک ایسا شعبہ ہے جس میں سائنس دان وقت کے انتہائی چھوٹے پیمانے پر انتہائی چھوٹے ذرات کو دیکھتے ہیں۔ ایٹو سیکنڈ ایک نینو سیکنڈ کا ایک ارب واں حصہ ہوتا ہے۔
Load Next Story