پنجاب کی نگراں حکومت کا سرکاری اسپتال تاجر برادری کے حوالے کرنے کا فیصلہ
تاجر برادری کو اہم منصب دے رہے ہیں، اسپتال تیار کر کے پبلک سیکٹر کو دیے جائیں گے، نگراں وزیر اعلیٰ
پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم سرکاری اسپتال بنا کر اسے پبلک سیکٹر کو دینے جارہے ہیں تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر ہوں۔
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں منعقدہ خواتین انٹرپرنیور ڈسپلے سینٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک اہم دن ہے پنجاب کابینہ کا اجلاس راولپنڈی میں رکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے فیصلے کیے، یہ سب ٹیم ورک ہے اسی لیے رزلٹ مل رہا ہے، میں اکیلا کچھ بھی نہیں ہوں،تاجر برادری کو اہم منصب دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سی وی ڈی لا رہے پیں اس سے ترقی میں بہتری آئے گی۔راولپنڈی میں قبرستان کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ایک بنا بنایا ہسپتال راولپنڈی چیمبر کو دے دیتے ہیں، ہم دیگر اسپتال بھی پبلک سیکٹر کو دینے جارہے ہیں تاکہ تاجر برادری سے چلائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کو پی کے ایل آئی کے ماتحت کررہے ہیں جبکہ ایک ون ونڈو آپریشن بھی شروع کررہے ہیں۔ ایک بزنس مین کچھ کرنا چاہے تو عوام کو 36 محکموں میں نہیں جانا پڑے گا وقت بھی بچے گا۔
راولپنڈی میں پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد منصوبوں کی منظوری
قبل ازیں ملکی تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی میں پنجاب کی نگران بینہ کا اجلاس ہوا،نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کے کمیٹی روم میں صوبائی کابینہ کے 28 ویں اجلاس کی صدارت کی، راولپنڈی سیف سٹی پروجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی۔
اجلاس اعلامیہ مطابق پنجاب کی نگران کابینہ اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی، نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاوٴن کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ مختلف اداروں اور محکموں کی جانب سے کاروبار اور دیگر بزنسز کے لئے این او سیز کے اجراء کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
کابینہ نے مری میں ٹی بی اسپتال میں جنرل اسپتال بنانے کی منظوری دی، راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو اعلی معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ کابینہ نے کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
راولپنڈی میں تاخیر کا شکار ددوچھہ ڈیم، نالہ لئی منصوبوں پربھی بریفنگ دی گی اور 9مئی کے پرتشدد واقعات میں راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس سروس کے جلائے گئے 3 اسٹیشز کی بحالی کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گی۔
کابینہ اجلاس میں راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی باقاعدہ منظوری دے دی گئی، سیف سٹی پراجیکٹ سے راولپنڈی میں جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی، پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں مینجمنٹ انفارمیشن اینڈ کیو مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی جبکہ بہاولنگر، فیصل آباد اور لاہور میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹس میں پریذائیڈنگ آفیسرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ نے رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں کیڈٹ کالج کو آپریشنل کرنے کی منظوری دی، سینٹرل لائبریری بہاولپور کی اپ گریڈیشن اور تزئین و بحالی کی منظوری دے دی، گورنمنٹ آف پنجاب ہرن فاؤنڈیشن اور ہوبارہ فاوٴنڈیشن کے درمیان ایم اویو میں دوسری ترمیم کو بھی منظور کرلیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے ممبران کی نامزدگی کی منظوری دی گی، کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کیلئے چیئرپرسن اور ٹیکنیکل ماہرین کی نامزدگی کی منظوری دی گی۔
کمشنر راولپنڈی نے فلاح عامہ کے پروجیکٹ کے بارے میں کابینہ کو بریف کیا جبکہ آر پی او راولپنڈی نے امن عامہ کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر اعلٰی محسن نقوی کی عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے 7 ویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی، اجلاس میں صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔