سونم کپور اور دیگر فنکاروں کے ماہرہ خان کو شادی پر مبارکباد کے پیغامات

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی آفیشل تصویر شیئر کی جس پر مداحوں کے ساتھ شوبز شخصیات کا بھی تانتا بندھ گیا


ویب ڈیسک October 03, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی اپنے دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی شوبز انڈسٹری کی سب سے بڑی خبر ہے اور اداکارہ کو پوری دنیا سے خوشی کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی آفیشل تصویر اور ویڈیو شیئر کی جس پر مداحوں کے ساتھ شوبز شخصیات کا بھی تانتا بندھ گیا اور سب نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

55555555

 

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے کمنٹ میں ماہرہ کو خوبصورت لڑکی قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور دعائیں دی۔

11111

پاکستانی اداکار عمران عباس نے تصویر پر ماشااللہ لکھا اور جوڑے کیلئے دعاؤں، نیک تمناؤں اور سلامت رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

222222

یمنیٰ زیدی نے بھی ماہرہ خان اور سلیم کریم کو شادی پر مبارکباد دی اور ان کی خوشی کو قیمتی قرار دیا ہے، دیگر فنکاروں کے خوبصورت کمنٹ آپ دیکھ سکتے ہیں۔

333333

 

444444

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں