عدالت نے انٹر کے امتحان میں نقل کرانے والا ملزم جیل بھیج دیا

ملزم پیپر حل کرانے کیلیے رقم لیتے ہوئے گرفتار ہوا تھا


Staff Reporter May 16, 2014
جعلی سفری دستاویزات تیار کرنیوالے ملزمان پر جرم ثابت ، عدالت نے مجرموں کو 2 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔ فوٹو: فائل

عدالت نے انٹر کے امتحان میں طالبعلم کو نقل کرانے کیلیے رقم وصول کرنے والے ملزم کو جیل بھیج دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے دھماکا خیز مواد رکھنے والے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

عدالت نے جعلی سفری دستاویزات تیار کرانے والے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر جرمانے کی سزا سنادی،تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے انٹر کے امتحان میں رقم کے عوض نقل کرانے کے الزام میں گرفتار ملزم عدنان کو 28 مئی تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ملزم کے خلاف مدعی شاکر نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے بھتیجے کا امتحانی سینٹر گلشن ڈگری کالج میں ہے اور اس سے ملزم اور اس کے ساتھی نے پیپر حل کرانے کے لیے 5 ہزار روپے طلب کیے تھے پولیس نے مدعی کی نشاندہی پر ملزم کو 5 ہزار روپے لیتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے قتل اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں ملوث ملزم سلیم عرف ٹینشن کو27 مئی تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

ملزم کو رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران نیوٹاؤن سے گرفتار کیا تھا ملزم سے تلاشی کے دوران 2 دستی بم 2 پستول بمعہ گولیاں برآمد کیے گئے تھے، ملزم نے دوران تفتیش غلام صابر بٹ عرف پٹھان سمیت دیگر افراد کے قتل کا اعتراف کیا جس کے بعد ملزم کا دھماکا خیز مواد اور ایکسپلوزیو ایکٹ کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر محمد علی میمن نے پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ملوث ملزمان حسین علی ، سعد صدیقی ، میر مقصود ، عثمان غنی ، برکت علی ، حیات بخت ، گل محمد ، طاہر علی اور آفتاب حسین کو ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ایچ ٹی سی سرکل انور عادل کے دلائل کے بعد جرم ثابت ہوجانے پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ملزمان کو جمعرات کے روز عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے جعلی سفری دستاویزات تیار کیے اور بیرون ملک جاتے ہوئے ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |