ستمبر 2023 میں سیمنٹ کی کھپت میں 396 فیصد کمی ریکارڈ

گزشتہ سال ستمبر کے دوران سیمنٹ کی فروخت 4.284ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی


Business Reporter October 04, 2023
گزشتہ سال ستمبر کے دوران سیمنٹ کی فروخت 4.284ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

ستمبر 2023 میں سیمنٹ کی کھپت میں 3.96 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ستمبر 2023کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.96 فیصد کمی سے 4.115 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال ستمبر کے دوران سیمنٹ کی فروخت 4.284ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اگست میں سیمنٹ کی فروخت میں 37.04 فیصد اضافہ

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2023 کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.544 ملین ٹن رہی جو ستمبر 2022 کی فروخت 3.806 ملین ٹن سے 6.87 فیصد کم رہی۔ ستمبر 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 19.24 فیصد اضافہ سے 5 لاکھ 70 ہزار 101 ٹن رہی جو گزشتہ سال ستمبر میں 4لاکھ78ہزار 097ٹن رہی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں