مودی سرکار چین سے فنڈنگ لینے کا الزام لگا کر میڈیا کو ہراساں کرنے لگی

صحافیوں نے امریکی کھرب پتی نویلے رائے سنگھم سے رقوم وصول کیں، اہلکار بھارتی وزارت داخلہ

ایک میڈیا ہاؤس کے بانی اور ایچ آر کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا:فوٹو:سوشل میڈیا

مودی سرکار کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے صحافیوں کا جینا مشکل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی حکومت کے مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو اجاگر اور تنقید کا نشانہ بنانے والے صحافیوں اور میڈیا ہاؤس پر چھاپے مارے گئے اور کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز تحویل میں لے لیے گئے۔


میڈیا ہاؤس کے بانی پیرابیر پرکایاستھا اورایک نیوز پورٹل کے ہیومن ریسورس کے سربراہ امیت چکرورتی کو انسداد دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے قوانین کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے والے صحافیوں اور میڈیا ہاؤس پر چین کے لیے پروپیگنڈا کرنے کے عوض امریکی کھرب پتی نویلے رائے سنگھم سے رقوم وصول کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے والے بھارتی وزارت داخلہ کے افسروں کا دعویٰ ہے کہ یہ میڈیا گروپ اور صحافی بیرون ملک سے فنڈنگ حاصل کررہے ہیں اور چینی ایجنڈے کو پھیلا رہے ہیں۔ بھارت کے پریس کلب نے صحافیوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 
Load Next Story