
اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کردیا ہے جو پاکستان میں کافی مقبول ہورہا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے 'جیتیں گے بھئی جیتیں گے' کے عنوان سے ترانہ ریلیز کیا ہے جس کی ویڈیو اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اور یوٹیوب پر اپلوڈ کی ہے۔
Aslaam O Alikum G
— Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) October 3, 2023
ICC Cricket World Cup 2023
Song ( released ) MashaAllah pic.twitter.com/r8EUNYs1o7
'جیتیں گے بھئی جیتیں گے' کی دُھن اُنہوں نے خود لکھی ہے، ویڈیو میں وہ رقص کرتے ہوئے اپنے منفرد اندار میں گنگنا رہے ہیں، جس کی وجہ سے اُن کا یہ ترانہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
اس ترانے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا تو وہیں عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر بھی خاموش نہ رہ سکے۔
علی ظفر نے کہا کہ 'یہ نہیں ہوسکتا، انہوں نے میرے مصروف شیڈول کا فائدہ اٹھایا ہے، یہ بالکل بھی اچھی بات نہیں ہے، ان کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا'۔
Ye nahin ho sakta. He took advantage of my busy schedule during the tours. Not fair. Can never match this.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 3, 2023
Lemme get into the studios once I am done with performances. How’s the team looking ? #WorldCup2023 #worldcupanthem https://t.co/SSqJZOyFBW
گلوکار نے مداحوں کے لیے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'میں اپنی پرفارمنس سے فارغ ہوکر اسٹوڈیو جاؤں گا اور وہاں خود کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے ترانہ تیار کروں گا'۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر شائقین کرکٹ کے ردعمل کے بعد علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: علی ظفر نے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کردیا
گلوکار نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے کہا تھا کہ 'میرے پاس ایک آئیڈیا ہے جس کے تحت میں آپ سب کے ساتھ ملکر ایک ترانہ تیار کرسکتا ہوں'۔
اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کے نوجوان میوزک کمپورز، رائٹرز اور پروڈیوسرز کو اُن کے ساتھ ملکر ترانہ بنانے کی دعوت دی تھی۔
بعدازاں علی ظفر نے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہوں نے ورلڈکپ کے نئے ترانے پر کام شروع کردیا ہے۔
OK guys! A good news regarding the World Cup anthem ! Flight mein aik “aamad” huee hai.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 26, 2023
Kaam start ho gaya hai. Anthem ka title aik dum se aaya….
“MAZA AAYA!”
Work started with my dear friend, co arranger/producer @djalimustafa who also worked with me on “Ab Khel Jame Ga”.… https://t.co/38Q8eMDZmU pic.twitter.com/AOTfnSEVlW
گلوکار نے بتایا تھا کہ ترانے کا عنوان 'مزہ آیا' ہوگا جبکہ ترانے کی دھن پر کام کرنے کے لیے اُن کے ساتھی پروڈیوسر علی مصطفیٰ کام کریں گے جنہوں نے اُن کے ترانے 'کھیل جمے گا' میں بھی کام کیا تھا۔
گزشتہ ماہ 20 ستمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیز کیا تھا۔
آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریلیز ہونے والے خصوصی ترانے ' دل جشن بولے' میں بالی ووڈ کے سُپر اسٹار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے جبکہ میوزک کمپوزر پریتم ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔