سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے چیئرمین پی ٹی آئی

کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی، عمران خان

فوری اور شفاف انتخابات تمام مسائل کا حل ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی:فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سائفر کا مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے۔

سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ فوری اور شفاف انتخابات تمام مسائل کا حل ہیں۔


مزید پڑھیں:سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت، چالان نقول فراہمی مؤخر

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکلا اڈیالہ جیل میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی بھی سماعت لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس چالان کی نقول کی فراہمی تک سماعت روک دی۔
Load Next Story