گھربیٹھ کر ہی میچ دیکھیں انوشکا اور کوہلی کا ٹکٹ مانگنے والوں کو مشورہ

بھارت میں ورلڈکپ کا آغاز جمعرات 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا اپنے دوستوں کو اہم مشورہ : فوٹو ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچز کے ٹکٹ مانگنے والوں سے تنگ آکر اُنہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھر میں بیٹھ کر ہی کرکٹ سے لطف اٹھائیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اُن دوستوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے جو اُن سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچز کے ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ 'آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز ہوچکا ہے تو میں اپنے تمام دوستوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ براہِ کرم! مجھے سے ٹکٹ کا تقاضہ نہیں کریں'۔



اُنہوں نے اپنے دوستوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'اپنے گھر میں بیٹھ کر ہی کرکٹ سے لطف اٹھائیں'۔


دوسری جانب انوشکا شرما نے بھی اپنے شوہر کی بات کو آگے پہنچاتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹکٹوں سے متعلق بیان جاری کیا۔



انوشکا شرما نے کہا کہ 'اور میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ کوہلی کی طرف سے جواب نہ ملنے پر براہ کرم مجھ سے بھی میچ کے ٹکٹ کی گزارش نہ کی جائے'۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ 'ہماری بات کو سمجھنے کے لیے سب کا شکریہ'۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں گرم

یاد رہے کہ بھارت میں ورلڈکپ کا آغاز جمعرات 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے، گزشتہ میگا ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
Load Next Story