190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اکتوبر کو مقرر کردی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت مسترد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کیسز میں ضمانت خارج کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات ختم کر دئیے۔
لطیف کھوسہ کی جانب سے پیر کو سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اکتوبر کو مقرر کردی۔