سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست دائر

وزارتِ قانون کو مستقبل میں جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روکا جائے، درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک October 04, 2023
فوٹو:فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

عمران خان نے درخواست میں وزارتِ قانون کو مستقبل میں جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرائل کورٹ کی اٹک جیل منتقلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ ہے اور درخواست زیرالتواء ہونے کے دوران وزارت قانون نے ویسا ہی نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا، وزارت قانون نے این او سی جاری کیا کہ اڈیالہ جیل میں ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں۔

درخواست گزار کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارتِ قانون کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا، ہائیکورٹ طے کرے کہ کیا وزارت قانون ایسا نوٹیفیکیشن جاری کر سکتی ہے، ہائیکورٹ طے کرے کہ کیا ٹرائل جج وزارتِ قانون کے نوٹیفیکیشن کا پابند ہوگا۔

استدعا ہے کہ مرکزی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں