نگراں وزیراعلی پنجاب کی صحت تسلی بخش قرار ہسپتال سے روانہ

محسن نقوی کے ضروری طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے، ذرائع


ویب ڈیسک October 04, 2023
—فائل فوٹو

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو طبیعت خراب ہونے پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں فٹ قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلی کے ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے محسن نقوی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا۔ بعدازاں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ہسپتال سے روانہ ہوگئے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھامحسن نقوی کو طے شدہ پروگرام کے تحت مری کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم طبیعت کی ناسازی کے باعث انہیں مری کا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں