مولانا فضل الرحمان کا انتخابات کے مطالبے پر تلملانا سوالیہ نشان ہےپیپلزپارٹی
ایل ایف او کو منظور کرواکر مراعات لینے والے لیول پلینگ فیلڈ سے گھبراتے ہیں، جے یو آئی ( ف ) کے بیان پر ردعمل
سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا انتخابات کے مطالبے پر تلملانا سوالیہ نشان ہے۔
جے یو آئی ( ف ) کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست کا فیصلہ خود کرتی ہے کسی اور کے کہنے پردھرنے شروع اور ختم نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا انتخابات کےمطالبے پر تلملانا ایک سوالیہ نشان ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لیول پلینگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں جبکہ ایل ایف او کو منظور کرواکر مراعات لینے والے لیول پلینگ فیلڈ سے گھبراتے ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عوام کی طاقت سے وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔