عراق خود کش حملہ 10ہلاک رکن پارلیمنٹ سمیت 24 زخمی

حملہ آور نے انتہائی سیکیورٹی زون میں بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔


AFP September 18, 2012
حملہ آور نے انتہائی سیکیورٹی زون میں بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا. فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک اور ایک رکن پارلیمنٹ سمیت 24 زخمی ہوگئے۔

عراقی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے بغدا د کے انتہائی سیکیورٹی والے گرین زون میں زوردار دھماکے سے اپنی گاڑی کو اڑا دیا جس سے دس افراد ہلاک۔

جبکہ ایک رکن پارلیمنٹ حبیب حمزہ الطرفی سمیت 24 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں، بغداد میں واقع گرین زون میں عراقی حکومت کے دفاتر اور امریکی سفارتخانے کی عمارت واقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں