سندھ رینجرز نے گزشتہ 7ماہ کے دوران 2 ہزار295 ملزمان کو حراست میں لیا

حراست میں لیے جانے والے ملزمان میں 12دہشت گرد، 142ٹارگٹ کلرز، 102 بھتہ خوراور 27اغوا کار شامل تھے، ترجمان


Staff Reporter May 16, 2014
حراست میں لیے جانے والے ملزمان میں 12دہشت گرد، 142ٹارگٹ کلرز، 102 بھتہ خوراور 27اغوا کار شامل تھے، ترجمان. فوٹو :ایکسپریس/فائل

سندھ رینجرز نے گزشتہ 7ماہ سے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف شہرمیں جاری آپریشن کے دوران 2 ہزار 295ملزمان کوحراست میں لے لیا۔

ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق 5 ستمبر2013 سے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن کے دوران رینجرزنے 2ہزار 370چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں 2ہزار 295ملزمان کوحراست میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان میں 12دہشت گرد، 142ٹارگٹ کلرز، 102 بھتہ خوراور 27اغوا کارتھے۔

ترجمان کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے چھوٹے بڑے 4ہزار 102ہتھیار برآمدکیے گئے جس میں مشین گنز، ایل ایم جیز، آرپی جی، آوان لانچر، ایس ایم جیز، ایم 16، آوان گرینیڈ، ہینڈگرینیڈ اورایک لاکھ 71ہزار 666گولیاں برآمدکی گئیں۔ ترجمان کے مطابق رینجرزنے مختلف کارروائیوں کے دوران 30مغویوں کوبھی بازیاب کرایا۔ انھوں نے بتایاکہ رینجرزکے ساتھ ہونے والے 82مقابلوں میں 115ملزمان ہلاک جبکہ 102کوگرفتار کیاگیا۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 7ماہ سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں رینجرز کے 8اہلکار شہیداور 32زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |