بھارتی صحافی کے سوال پر انگلش کپتان حیران بمشکل ہنسی روک پائے

اس سے زیادہ معلومات تو میری دادی کو ہیں، سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ


ویب ڈیسک October 04, 2023
فوٹو: ایکسپریس ڈیجیٹل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر بھارتی صحافی کے سوال پر حیران رہ گئے اور بمشکل اپنی ہنسی روک پائے۔

بھارتی اسپورٹس رپورٹر نے پریس کانفرنس کے دوران جوز بٹلر سے پوچھا کہ کیا حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی عدم موجودگی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی فاسٹ بولنگ کو متاثر کرے گی؟۔

انگلش کپتان بھارتی صحافی کے سوال پر حیران رہ گئے کہ اینڈرسن اور براڈ تو گزشتہ 8 سالوں سے انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں لہذا انہوں نے بمشکل اپنی ہنسی پر قابو پانے کی کوشش کی۔



جوز بٹلر نے جواب دیا کہ '' مجھے لگتا ہے کہ جمی (جیمز اینڈرسن) اب بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہے تاہم وہ 2015 سے کوئی او ڈی آئی نہیں کھیلا اور اسٹورٹ براڈ کو بھی او ڈی آئی کھیلے اتنا ہی وقت ہوچکا ہے حالانکہ وہ تو اب ریٹائرڈ بھی ہوگیا ہے''۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کپتانوں کی ملاقات میں جنوبی افریقا کے کپتان سورہے تھے؟

واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2015 میں افغانستان کیخلاف کھیلا تھا جبکہ اسٹورٹ براڈ نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 14 فروری 2016 کو جنوبی افریقا کیخلاف کھیلا تھا۔ دونوں 2019 کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی نہیں تھے۔

اسٹورٹ براڈ نے جولائی 2023 میں ایشز سیریز کے بعد کرکٹ کے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا تاہم انکے ساتھی جیمز اینڈرسن نے تاحال اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

بھارتی صحافی کی اس لاعلمی کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا جارہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ '' اس رپورٹر سے زیادہ کرکٹ کی معلومات تو میری دادی کے پاس ہیں''۔






ورلڈکپ کے لیے انگلش اسکواڈ:

جوز بٹلر (کپتان)، معین علی، گس ایٹکنسن، جونی بیئراسٹو، سام کرین، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ ملن، عادل رشید، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، مارک وڈ اور کرس ووکس۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں