ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے کی انکوائری مکمل دوبارہ ٹیسٹ لینے کی سفارش
انکوائری ٹیم کی سفارشات پر مبنی سمری سندھ کابینہ کو بھیج دی گئی
ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کرکے محکمہ صحت سندھ کو جمع کرادی۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق انکوائری رپورٹ نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کو موصول ہوگئی ہے، انکوائری ٹیم نے مجرمانہ عمل کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی اور ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی سفارش کی ہے، انکوائری ٹیم کی سفارشات پر مبنی سمری سندھ کابینہ کو ارسال کردی گئی۔
واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شکایات سامنے آنے پر محکمہ صحت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی کے سربراہ اسپیشل سیکریٹری صحت سندھ تھے جبکہ اس کمیٹی میں رجسٹرار آئی بی اے، ایڈیشنل سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی سیکریٹری ایس جی اے اینڈ سی ڈی، ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی سیکریٹری (ٹیک) شامل تھے۔
واضح رہے کہ 10 ستمبر 2023 جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی زیر نگرانی سندھ بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 1700 اوپن میرٹ کی نشستوں پر داخوں کیلئے 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی تھی۔ جامعہ کراچی میں قائم امتحانی مرکز میں 10 ہزار جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں 5 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوئے تھے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا تھا کہ سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ میں میرٹ کا قتل کیا گیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے پریس کانفرنسز اور احتجاجی مظاہرے بھی کیے تھے۔