نگراں وزیرصحت سندھ نے روبوٹک سرجری کو مالی وسائل کا ضیاع قراردیدیا

روبوٹ کے ذریعے پتے کی سرجری محض پیسے کا ضیاع ہے، روبوٹس کی مزید خریداری روک دی ہے، ڈاکٹر سعد خالد نیاز


Staff Reporter October 04, 2023
فوٹو: فائل

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے جناح اسپتال میں روبوٹک سرجری کو مالی وسائل کا ضیاع قراد دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے اپنے بیان میں جناح اسپتال میں روبوٹک سرجری کے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ روبوٹ کے ذریعے پتے کی سرجری محض پیسے کا ضیاع ہے،ایک سرجری پر تقریبا پندرہ سو سے دو ہزار ڈالر خرچ آتا ہے جو تقریباً ساڑھے چار سے پانچ لاکھ روپے بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا

ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا تھا نارمل طریقے سے اسی سرجری پر انتہائی کم خرچ آتا ہے،یہ روبوٹک سرجری کا انتہائی غلط اور مہنگا استعمال ہے، پیسے کی فضول خرچی کو روکنے کے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

نگراں وزیرصحت کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے پیش نظر صورتحال کے باعث روبوٹس کی مزید خریداری کو روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک روبوٹ پر آنے والی لاگت سے کئی چھوٹے بڑے اسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے،عوام کو مفت و سستی بنیادی صحت کی سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں