سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان

تیل کی پیداوار میں یہ کمی مملکت کی طرف سے ماہ اپریل میں کی گئی رضاکارانہ کمی کے بعد اضافی ہے


Monitoring Desk October 05, 2023
سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان ۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں یہ کمی مملکت کی طرف سے ماہ اپریل میں کی گئی رضاکارانہ کمی کے بعد اضافی ہے، جسے دسمبر تک جاری رکھے جانے کا امکان ہے۔

سعودی وزارت توانائی کے مطابق یہ فیصلہ اوپیک کی طرف سے عالمی تیل منڈی میں استحکام اور توازن قائم رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں