شام ترک سرحد پر کار بم دھماکا 29 ہلاک متعدد زخمی

مرنے والوں میں 5 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کا علاج ترکی اور شام کے اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے۔


News Agencies/AFP May 16, 2014
مرنے والوں میں 5 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کا علاج ترکی اور شام کے اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے۔ فوٹو:اے ایف پی / فائل

شام کی ترکی سے ملنے والی سرحد کے قریب ایک کار بم دھماکے میں 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکا ترک سرحد کے قریب شامی علاقے باب السلاما میں ایک کار پارک میں ہوا۔ اے ایف پی کے مطابق مرنے والوں میں 5 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کا علاج ترکی اور شام کے اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے۔

شامی شہر داریا سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے بشار الاسد کی فوج کے شہر پر گرائے جانے والے بیرل بم کے خوفناک منظر کو وڈیو میں محفوظ کرلیا۔ دوسری جانب بی بی سی کے مطابق برطانوی اخبار 'دی ٹائمز' کے ایک صحافی اور فوٹوگرافر کو شام میں بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اینتھنی لوئڈ اور جیک ہل نامی دونوں صحافیوں کو شام میں ترکی کی سرحد کے نزدیک ایک باغی گروہ نے اغوا کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |