طالبان کمیٹی کا مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرانے کیلیے خود وزیرستان جانے کا فیصلہ

اس ملاقات کا مقصد مذاکراتی عمل اور ملاقات میں پیش رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔


عامر خان May 16, 2014
اس ملاقات کا مقصد مذاکراتی عمل اور ملاقات میں پیش رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

طالبان رابطہ کار کمیٹی نے حکومت اور طالبان شوریٰ کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرانے کے لیے پہلے خود شمالی وزیرستان جانے کافیصلہ کیا ہے اور طالبان رابطہ کار کمیٹی کے ایک اہم رکن نے طالبان شوریٰ سے رابطہ کرکے ان کو کہا ہے کہ فریقین کی براہ راست ملاقات سے پہلے طالبان رابطہ کار کمیٹی طالبان شوریٰ سے ملنا چاہتی ہے۔

اس ملاقات کیلیے وقت اور جگہ کا تعین کرکے آگاہ کیا جائے ، اس ملاقات کا مقصد یہ ہے کہ مذاکراتی عمل اورملاقات میں جو رکاوٹیں پیش آئی ہیں ان کو دور کیا جاسکے اور طالبان کی آئندہ حکمت عملی پر بات کی جاسکے۔ اہم ذرائع نے بتایا کہ طالبان رابطہ کار کمیٹی نے فریقین کے درمیان مذاکراتی عمل میں رکاوٹوں اور تاحال فریقین کی آئندہ براہ راست ملاقات کا معاملہ التواء کا شکار ہونے کے بعد طویل مشاورت کی ہے ،جس کے بعد کمیٹی نے اس بات پراتفاق کیا ہے کہ پہلے طالبان رابطہ کار کمیٹی براہ راست طالبان قیادت سے ملاقات کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں