عالمی ریکارڈ ہولڈر حارث منظور کو فوج کے ساتھ ایک دن گزارنے کی اجازت مل گئی

جنرل راحیل شریف کی اولیول کے امتحان میں ریکارڈرزلٹ حاصل کرنے پررائے حارث منظور کو مبارکباد دی ہے۔

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف اولیول عالمی ریکارڈیافتہ بچے رائے حارث منظورکوتحفہ دے رہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے9سالہ عالمی ریکارڈیافتہ پاکستانی بچے کی صلاحیتوں کااعتراف کرتے ہوئے اولیول کے امتحان میں ریکارڈرزلٹ حاصل کرنے پررائے حارث منظور کو مبارکباد دی ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حارث منظورکی درخواست پربری فوج کے سربراہ نے انہیں پاک فوج کیساتھ ایک دن فیلڈمیں گزارنے کی اجازت بھی دی۔
Load Next Story