بھارتی اوپنر نے اہلیہ آئشہ مکھرجی سے طلاق لے لی
بیوی نے مجھے ذہنی طور ظلم کا نشانہ بنایا، شیکھر دھون
بھارتی کرکٹر اور جارح مزاج اوپنر شیکھر دھون نے اہلیہ آئشہ مکھرجی سے طلاق لے لی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ (فیملی کورٹ) نے اہلیہ آئشہ مکھرجی سے طلاق کی منظوری دے دی ہے۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ انکی اہلیہ نے شیکھر دھون کو اپنے اکلوتے بیٹے سے برسوں تک الگ رہنے پر مجبور کرکے ذہنی تکلیف دی۔
فیملی کورٹ نے کہا کہ دھون کی اہلیہ نے مذکورہ الزامات کی مخالفت نہیں کی اور دفاع میں ناکام رہیں تاہم عدالت نے بیٹے کی حوالگی سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: طلاق کے صدمے سے نکلنے میں 5 سال لگے، منشا پاشا
دھون نے طلاق کی درخواست میں کہا تھا کہ ان کی بیوی نے انہیں ذہنی طور ظلم کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب عدالت نے شیکھر دھون کو آسٹریلیا میں بیٹے سے ویڈیو کالز کے ذریعے بات چیت کروانے اور اسکول کی چھٹی کے دوران باپ کے ساتھ وقت گزارنے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ آئشہ اور شیکھر کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، جن کا ایک بیٹا زورآور بھی ہے۔