ڈی آئی خان پولیس کارروائی میں سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب دہشتگرد  ہلاک

دہشت گرد ہیبت سی ٹی ڈی کو 10 مقدمات میں مطلوب، سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی


ویب ڈیسک October 05, 2023
مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں

پولیس اور دیگر اداروں کی کارروائی میں سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس کے البرق یونٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونےو الا دہشت گرد ہیبت سی ٹی ڈی کو 10 مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

سی پی او کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں