بابراعظم کے پنجابی زبان میں مزاحیہ جملے ویڈیو وائرل
بابراعظم عموماً پریکٹس سیشن کے دوران بھی کھلاڑیوں کے ساتھ پنجابی بولتے نظر آتے ہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ پنجابی زبان میں مزاحیہ جملوں کی ویڈیو اسوقت کافی مقبول ہو رہی ہے۔
کپتان بابراعظم گزشتہ روز ورلڈ کیپٹنز ڈے پروگرام کے لیے بھارتی شہر احمد آباد میں موجود تھے جہاں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ پنجابی زبان میں مزاحیہ جملے ادا کیے جنہیں شائقین نے کافی پسند کیا۔
مزید پڑھیں؛ ورلڈکپ؛ عامر، عماد نے اپنی اپنی ٹاپ فور ٹیموں کے نام بتادیئے
بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر بابراعظم کے ساتھ پنجابی میں آدھا جملہ بولتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان پنجابی میں ہی جملہ مکمل کرتے ہیں۔
ویڈیو کے آغاز میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کہتے ہیں کہ ''سالی گندی اولاد''، جس پر بابراعظم جواب دیتے ہیں کہ ''مزہ نہ سواد''۔ اسی طرح، ویڈیو کے آخر میں سوشل میڈیا انفلوئنسر پوچھتے ہیں کہ '' دل دا نئیں ماڑا'' جس پر بابراعظم کہتے ہیں کہ ''سدھو موسے والا''۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم عموماً پریکٹس سیشن کے دوران بھی کھلاڑیوں کے ساتھ پنجابی بولتے نظر آتے ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے۔
واضح رہے کہ بابراعظم کا تعلق پنجاب سے ہے اور اسی وجہ سے ان کا پنجابی لب ولہجا کافی مقبول ہے۔