اسٹیٹ بینک کو ایکسچینج کمپنیز کی فرنچائزز کے لائسنسز منسوخی سے روک دیا گیا

اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے آئندہ سماعت تک جواب طلب


ویب ڈیسک October 05, 2023
اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے آئندہ سماعت تک جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے اسٹیٹ بینک کو ایکسچینج کمپنیز کی فرنچائزز کے لائسنسز منسوخی سے روک دیا۔

ہائیکورٹ میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیز کی فرنچائزز کے لائسنسز منسوخی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کل سے کمپنیوں کی فرنچائزز کے لائسنس منسوخ کرنے جارہا ہے، جو فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے خلاف ہے۔

وکیل اسٹیٹ بینک نے دلائل دیے کہ ان فرنچائزز کی وجہ سے ڈالر کی قیمت 300 سے اوپر گئی تھی اور اسٹیٹ بینک اس کو ریگولیٹ کرنا چاہتا ہے، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئندہ سماعت تک فرنچائز کمپنیز کے لائسنسز منسوخی سے روکتے ہوئے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں