راجن پور میں غیرت کے نام پر 3 خواتین قتل
قتل کی جانے والی تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس
KARACHI:
کوٹلہ اندرون میں کاروکاری کے الزام میں 3 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ راجن پور کے علاقے کوٹلہ اندرون میں 3 شادی شدہ خواتین کو کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیا گیا، تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، رشتہ داروں کو شک تھا کہ تینوں کے دوسرے مردوں کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں جس پر انھیں آج صبح فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ 8 ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔