بینک میں جمع 5 لاکھ سے زائد رقم کو تحفظ نہ ہونے پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت

بینک کی ناکامی کی صورت میں 5 لاکھ کی رقم فوری طور پر تاہم باقی رقم بینک کے تصفیے کے بعد نکلوائی جاسکتی ہے،اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک October 05, 2023
(فوٹو: فائل)

بینک میں جمع 5 لاکھ روپے سے زائد رقم کو تحفظ نہ ہونے کے پر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بینک ڈپازٹس بالکل محفوظ ہیں، کسی بینک کی ناکامی کی صورت میں بیمہ کردہ رقم فوری طور پر ڈپازٹرز کے لیے دستیاب ہوتی ہے۔

اپنے وضاحتی بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ نگرانی کے فریم ورک کے تحت پاکستان میں قائم بینکاری نظام مستحکم ہے اور ڈپازٹس محفوظ ہیں، پاکستان کے بینکاری نظام میں بہ کفایت سرمایہ موجود ہے، بینکاری نظام کے منافع میں تقریباً 125 فیصد اضافہ ہواہے اور بینکاری شعبے میں شدید دھچکے برداشت کرنے کی اہلیت مزید بہتر ہوگئی ہے۔

یہ پڑھیں : دیوالیہ بینک میں 5لاکھ سے اوپر رقم کو تحفظ نہیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے بھی تحفظ میں مزید اضافہ کیا ہے، ہر ڈپازٹر کو5 لاکھ روپے تک کا انشورنس کور فراہم کیا گیا ہے، کسی بینک کی ناکامی کی صورت میں ڈی پی سی کی جانب سے بیمہ کردہ رقم فوراً ڈپازٹرز کو دستیاب ہوتی ہے اور ضابطے کے تحت بینک کے تصفیے کے بعد ڈپازٹس کی بقیہ رقوم بھی نکلوائی جاسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں