الیکشن کمیشن کا بلوچستان کے چار سیکرٹریز کو ہٹانے کا حکم
الیکشن کمیشن نے نگراں بلوچستان حکومت سے 3 روز میں رپورٹ طلب کرلی
الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے چار سیکرٹریز کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے حکم نامہ چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھجوا دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈیولپمنٹ، سیکرٹری سروسز ایس اینڈ جی، سیکرٹری خزانہ بلوچستان اور ہوم سیکرٹری بلوچستان کو ہٹایا جائے۔
الیکشن کمیشن نے نگراں بلوچستان حکومت سے 3 روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف شفاف منصفانہ انتخابات کےلئے یہ ردوبدل کیا جائے۔