چینی قونصلیٹ جنرل کا گوادر کے لوگوں کیلئے راشن کا عطیہ

راشن میں چاول، آٹا، چینی، تیل، اور دیگر اشیاء شامل تھیں

راشن میں چاول، آٹا، چینی، تیل، اور دیگر اشیاء شامل تھیں

کراچی میں چین کے قونصلیٹ جنرل نے گوادر کے لوگوں کو راشن کا عطیہ دیا۔

یہ عطیات لنیی ٹریڈ سٹی اوور سیز انویسٹمنٹ پاکستان کوآپریشن لمیٹڈ کے جانب سے دیے گئے اور اس میں چائنا اوور سیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی معاونت حاصل رہی۔

یہ عطیات 4000 حصوں پر مشتمل تھے جن کا وزن 80 ٹن سے زیادہ تھا۔ راشن میں چاول، آٹا، چینی، تیل، اور دیگر اشیاء شامل تھیں ۔ راشن کی یہ تقسیم 8 سے 13 ستمبر کے دوران کی گئی۔


اس امدادی سرگرمی کا مقصد لوگوں کی روز مرہ ضرورت کو پورا کرنا اور معاشرے میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنا ہے۔

راشن لینے والے لوگوں نے چین کا شکریہ ادا کیا اور اسے قابلِ تحسین امر قرار دیا ۔ ضرورت مند عوام کے لیے یہ راشن نہ صرف امداد ہے بلکہ ان کے حوصلے بڑھانے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

پاکستانی حکومت نے چین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ گوادر کی تعمیر اور بہتر مستقبل کے لیے چینی کوششوں کے معترف ہیں اور یہ اقدامات پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
Load Next Story