اسلام آباد ایئر پورٹ پر ٹرک کی ٹکر سے 2 طیاروں کو شدید نقصان

ٹرک کی ٹکر کے بعد ہینگرز میں پارک پی آئی اے کے دونوں طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 16, 2014
طیارے گراؤنڈ ہونے کے باعث شارٹ روٹس پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو؛ فائل

بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہینگرز میں پارک قومی ایئر لائن کے 2 طیاروں کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے 2 اے آر ٹی طیارے ہینگرز میں پارک تھے کہ پی آئی اے ہی کے ٹرک نے انھیں زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔ طیاروں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث دونوں طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے جس کے باعث شارٹ روٹس پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے 54 سیٹوں والے اے ٹی آر طیاروں کو عام طور پرچھوٹے روٹس جیسے اسلام آباد سے لاہور، بہاولپور اور گلگت بلتستان کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں