نوازشریف کی واپسی کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن میں نہ تو کوئی مفاہمتی گروپ ہے نہ مزاحمتی، نواز شریف کی واپسی سے متعلق افواہوں کی تردیدکرتا ہوں،ویڈیوپیغام


ویب ڈیسک October 05, 2023
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا پروگرام فائنل ہے، پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف پہلے سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلیے جائیں گے، وہ متحدہ امارات بھی قیام کریں گے جس کے بعد 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کسی مفاہمتی گروپ کی جانب سے ان کے واپس نہ آنے کی خبریں چلائی جا رہی ہیں جو درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں نہ تو کوئی مفاہمتی گروپ ہے نہ مزاحمتی، نواز شریف کی واپسی سے متعلق سب افواہوں کی تردید کرتا ہوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں