استحکام پاکستان پارٹی الیکشن کیلیے اہل قرار انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا

الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی رجسٹرڈ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان


Staff Reporter October 05, 2023
فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کرلیا تاہم انتخابی نشان فوری الاٹ نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کر کے اُسے الیکشن لڑنے کےلئے اہل قرار دیا گیا ہے جبکہ انتخابی نشان ایک ہفتے کے اندر جاری کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی جمع کرائی گئی تفصیلات اور انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج تسلیم کرلیے۔ جس کے مطابق جہانگیر ترین پارٹی کے چیئرمین اور علیم خان صدر ہیں۔

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری جنرل فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کو رجسٹرڈ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر انتخابی نشان کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان آلاٹ ہونے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی اپنا انتخابی منشور جاری کرے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کی کہ انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں