کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا شہری ٹینکر خریدنے پر مجبور

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ہفتےکو پا نی کی تین لائنیں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پھٹ گئی تھیں


Staff Reporter October 05, 2023
فوٹو: فائل

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرچند دن قبل تین لائنیں پھٹنے کے بعد شہر میں پانی کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی، شہری ٹینکروں کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق کر اچی میں پانی کی لائف لائن دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ہفتےکو پا نی کی تین لائنیں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پھٹ گئی تھیں جس کی وجہ سے شہر کے 80 فیصد علاقے میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

کئی گھنٹوں کے بعد لا ئنوں کی مرمت کا کام مکمل کیا گیا تاہم چھ دن سے شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر نہیں آ سکی۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو 72انچ قطر کی 9 لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جا تا ہے جس میں سے تین لائینیں متاثر ہو ئیں جس سے شہر میں پانی کا نطام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

کو رنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر، نارتھ کراچی ، پی آ ئی بی کا لونی ،اورنگی ٹاؤن ، بلدیہ ٹاؤن ، گلشن حدید، لیاقت آبا د، بفرزون ، بہادر آباد، صدر ، لائنزایریا ، کلفٹن ، محمود آباد، منظور کا لونی سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے۔

شہر میں پانی کا بحران بدتر ین شکل اختیار کر گیا ہے اور شہری ٹینکروں کے ذریعے پانی حاصل کر نے پر مجبور ہوگئے ہیں، جبکہ تین مرکزی لائنیں متاثر ہونے سے دو سرکاری ہائیڈرنٹس سے بھی پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے۔

واٹر کارپویشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائنوں کی مرمت کے بعد پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے، آنے والے دنوں میں فراہمی آب معمول پر آجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں