مغربی کنارے میں اسرائیلی اور فلسطینی خواتین کا امن مارچ
خواتین نے ہمارے بچوں کو مارنا بند کرو اور ہم امن چاہتے ہیں کے نعرے لگائے
مغربی کنارے میں مسلسل ہونے والی جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان سے پریشان اسرائیلی اور فلسطینی خواتین نے مشترکہ امن مارچ کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے دو مقامات القدس اور بحیرہ مردار میں سیکڑوں اسرائیلی اور فلسطینی خواتین نے امن ریلی نکالی۔ شرکا نے امن کی علامت کے طور سفید چھتریاں اُٹھا رکھی تھیں۔
مظاہرے میں شامل خواتین ہمارے بچوں کو مارنا بند کرو اور ہم امن چاہتے ہیں کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ بینرز پر لکھا تھا کہ ہم نے جنگ کے لیے بچے پیدا نہیں کیے۔
مغربی کنارے میں پہلی بار یہ منظر دیکھنے کو ملا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی خواتین نے مشترکہ طور پر کوئی مظاہرہ کیا ہو۔ اس پر خواتین شرکاء کا کہنا تھا کہ دونوں طرف کی ماؤں اور بہنوں کا ایک سا دکھ ہے۔
اس ریلی کا انعقاد 'الائنس فار مڈل ایسٹ پیس'' نے کیا تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس جھڑپوں اور حملوں میں 243 فلسطینی اور 32 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔