بنوں میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے موبائل کو نشانا بنایا گیا، پولیس


ویب ڈیسک May 16, 2014
زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں پر انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

منڈان چوک پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بنوں میں منڈان چوک پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے، زخمی پولیس اہلکاروں میں ایک کی شناخت اے ایس آئی امین کے نام سے ہوئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں پر انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے موبائل کو نشانا بنایا گیا تھا۔ سیکیورٹی اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں