امریکی فنکارہ چاک سے سب سے بڑی تصویر بنا کر ریکارڈ کے لیے پُر امید

فنکارہ کے مطابق انہیں 2389.59 مربع فٹ بڑی تصویر بنانے میں تین دن لگے


ویب ڈیسک October 05, 2023

امریکا کی ایک فنکارہ نے گھر کے باہر فٹ پاتھ پر چاک سے تصویر بنا کر چاک سے تن تنہا سب سے بڑی تصویر بنانے کے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نگاہیں جما لیں۔

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے علاقے جنوبی وِنڈسر سے تعلق رکھنے والی پریتی گُنڈاپوار کے مطابق انہیں شمالی روشنیوں کی اس 2389.59 مربع فٹ بڑی تصویر بنانے میں تین دن لگے۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کو لگتا ہے کہ شمالی روشنیاں جس میں بہت سے رنگ ہوتے ہیں، قدرت کی جانب سے فن کا بہترین مظاہرہ ہے۔

پریتی گینیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ فی الحال تن تنہا چاک سے بنائی جانے والی تصویر کا یہ ریکارڈ گیووینی باسِل کے پاس ہے۔ انہوں نے 2021 میں 2152.78 مربع فٹ بڑی تصویر بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔