اسلام آباد مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیرقانونی افغان بستی مسمار
گاؤں موہریاں موچی موہڑا میں عرصہ دراز سے افغان شہریوں نے قبضہ کر رکھا تھا، سی ڈی اے حکام
سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیرقانونی افغان بستی مسمار کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف ایکشن تیز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیر قانونی افغان بستی مسمار کردی۔
مسماری آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرشدہ گھروں، دکانوں اور تھڑوں کو گرادیا گیا۔
افغان بستی کی مسماری کے آپریشن میں سی ڈی اے کو اسلام آباد پولیس کی معاونت بھی حاصل تھی، جبکہ اس دوران غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی جنہیں پولیس نے منتشر کردیا۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مارگلہ ٹاؤن میں واقع گاؤں موہریاں موچی موہڑا میں عرصہ دراز سے افغان شہریوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔