اطالوی ڈرائیور کا دو پہیوں پر ٹرک چلانے کا ریکارڈ
اطالوی ڈرائیور نے 12 فٹ اور 5 انچ کے فاصلے سے گزار کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا
ایک اطالوی اسٹنٹ ڈرائیور نے ٹرک کیب کو دو پہیوں پر چلاتے ہوئے 12 فٹ اور 5 انچ کے فاصلے سے گزار کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
43 سالہ مارکو ڈیوڈ گیونی نے بھاری اشیاء اٹھانے والے ٹرک کو اس کے بائیں پہیوں پر چلا کر بیریئر چھوئے بغیر کم فاصلے سے گزارا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد کے مطابق گیونی کو گاڑی پلٹائے بغیر کم از کم 32.8 فٹ چلانا تھا۔گیونی نے یہ ریکارڈ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ میں تیسری کوشش میں بنایا۔
گیونی کا کہنا تھا کہ ٹرک کا کیبن بہت ہل رہا تھا اس لیے بہت مشکل پیش آئی۔