مینز ڈبلز ٹینس مقابلوں میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کو امریکی جوڑی سے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ٹینس مقابلوں میں پاک بھارت جوڑی مینز ڈبل کے دوسرے راؤنڈ میں امریکی بھائیوں مائیکل برائن اور باب برائن سے شکست کے بعد باہر ہو گئی۔ برائن برادرز نے پہلا سیٹ 5-7 اوردوسرا سیٹ 1-6 سے جیت کر پاک بھارت جوڑی کو ناکام بنادیا اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔