پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کی ضمانت منظور

صداقت عباسی ضمانت منظور ہونے کے بعد اپنے وکیل کے ساتھ روانہ ہوگئے

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر صداقت عباسی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عبوری ضمانت منظور کرا لی، وکیل کے ساتھ پیش ہوئے بائیو میٹرک تصدیق کرائی اور ضمانت منظوری بعد واپس روانہ ہوگئے۔

تحریک انصاف شمالی پنجاب کے کئی روز سے منظر عام سے غائب صوبائی صدر عدالت کے آخری وقت میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست دی۔


انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک آصف حیات نے 50 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی اور ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار کو نوٹس جاری کر کے 10 اکتوبر کو مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

مقدمے میں تحریک انصاف رہنما کے خلاف دہشت گردی بغاوت گھیراؤ جلاؤ کی سنگین دفعات لگائی گئی ہیں۔
Load Next Story