شام کی فوجی اکیڈمی میں ڈرون حملہ 100 سے زائد افراد جاں بحق

شام کے وزیر دفاع حملے سے کچھ دیر قبل ہی گریجویشن تقریب میں شرکت کے بعد اکیڈمی سے نکلے تھے، ذرائع


ویب ڈیسک October 06, 2023
فوٹو : انٹرنیٹ

شام کی ایک فوجی اکیڈمی میں ڈرون حملے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے وزیر دفاع حملے سے کچھ دیر قبل ہی گریجویشن تقریب میں شرکت کے بعد اکیڈمی سے نکلے تھے۔

12 سالہ خانہ جنگی کے دوران یہ ڈرون حملہ سب سے مہلک ترین ہے اور اس میں شامی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شامی وزارت دفاع کے مطابق دہشت گردانہ حملے کیلئے ڈرون کا استعمال کیا گیا اور اس میں فوجی اور سویلین کی بڑی تعداد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

فوجی اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے نہیں اٹھائی ہے اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کسی کا نام لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں