علیزہ سلطان سابقہ شوہر فیروز خان کے حق میں بول پڑیں

فیروز خان اور علیزہ سلطان نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی


ویب ڈیسک October 06, 2023
علیزہ سلطان کا فیروز خان کے حق میں بیان: فوٹو ویب ڈیسک

معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان سوشل میڈیا پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنے سابقہ شوہر کے حق میں بول پڑیں۔

گزشتہ سال فیروز خان اور علیزہ سلطان کی طلاق کے بعد، اداکار کی سابقہ اہلیہ نے کراچی کی مقامی عدالت میں اپنے بچوں کے مالی اخراجات کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی، عدالت نے علیزہ کی درخواست پر فیصلہ سُناتے ہوئے کہا تھا کہ فیروز خان ماہانہ 80 ہزار روپے اپنے بچوں کے مالی اخراجات کے لیے ادا کرنے کے پابند ہیں۔

عدالت کے فیصلے کے کچھ عرصہ بعد ہی سوشل میڈیا پر افواہیں سامنے آئی تھیں کہ فیروز خان اپنے بچوں کے مالی اخراجات ادا نہیں کررہے جس کی وجہ سے علیزہ سلطان کو کمانا پڑ رہا ہے۔

اب سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر علیزہ سلطان نے اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ایک مداح نے پوچھا کہ 'کیا یہ سچ ہے کہ فیروز خان اچھے باپ نہیں ہیں؟ اور وہ اپنے بچوں کے مالی اخراجات ادا نہیں کررہے؟'

AL1

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے علیزہ سلطان نے کہا کہ 'یہ سچ نہیں ہے، فیروز خان بچوں کے مالی اخراجات کی آدھی ذمہ داری اُٹھا رہے ہیں'۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ 'جب آپ غصہ ہوتی ہیں تو حالات کو کیسے قابو میں کرتی ہیں؟'

AL4

اس سوال پر علیزہ سلطان نے جواب دیا کہ 'باتیں سُنا کے'۔

سوال و جواب کے سیشن میں ایک اور مداح نے سوال کیا کہ 'آپ کا زندگی میں سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟ جس پر علیزے نے کہا کہ 'الحمدللہ! مجھے کوئی پچھتاوا نہیں کیونکہ زندگی میں جو بھی ہوتا ہے، اللہ کی رحمت کا حصہ ہوتا ہے'۔

AL3

علیزہ سلطان سے ایک مداح نے پوچھا کہ 'آپ اپنی زندگی میں کیا تبدیلی چاہتی ہیں؟ اس سوال پر علیزہ نے جواب دیا کہ 'میں اپنی زندگی میں صبر کرنا، لوگوں کو معاف کرنا، دین اور دنیا میں توازن قائم رکھنا، اچھے اور برے تجربات سے سیکھنا اور رشتوں میں توازن پیدا کرنا چاہتی ہوں'۔

AL2

اُنہوں نے کہا کہ 'میں گھر سے باہر جاتی ہوں تو میرے سر پر دوپٹہ ہوتا ہے، میں اب چاہتی ہوں انسٹاگرام پر وہی تصاویر پوسٹ کروں جن میں میرے سر پر دوپٹہ ہو'۔

مزید پڑھیں: علیزے سلطان دوسری شادی کب کریں گی؟

خیال رہے کہ علیزہ سلطان اور فیروز خان 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑی نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |