پہلی بار کسی ورلڈکپ میچ میں پاکستانی صحافی اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے

ٹکٹ خریدنے والے پاکستانیوں کا بھی ابھی تک ویزے کیلیے انتظار جاری


Sports Reporter October 06, 2023
ٹکٹ خریدنے والے پاکستانیوں کا بھی ابھی تک ویزے کیلیے انتظار جاری۔ فوٹو: اے ایف پی

پہلی بار کسی ورلڈکپ میچ میں پاکستانی صحافی اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے۔

بھارتی ویزہ پالیسی کی وجہ سے پہلی بار کسی ورلڈکپ میچ میں پاکستانی صحافی اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے، ابھی تک کسی پاکستانی صحافی یا تماشائی کو ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ احمد آباد میں ہونیوالے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ

صرف رمیز راجہ بھارت میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے موجود ہیں جنھیں ابتدائی کمنٹیٹرز پینل میں شامل نہیں کیا گیا تھا مگر بعد میں مدعو کرلیا گیا، ٹکٹ خریدنے والے پاکستانیوں کا بھی ابھی تک ویزے کیلیے انتظار جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کا افتتاحی میچ؛ اسٹیڈیم خالی! کھلاڑی ہی تماشائی بن گئے

آئی سی سی کو پی سی بی کی ای میل پر اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا مگر پاکستانی صحافیوں کو ایک سہولت فراہم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گرین شرٹس کا نیدرلینڈز سے میچ ختم ہونے پر اگر میڈیا کانفرنس میں کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو آئی سی سی کے نمائندے کو واٹس ایپ کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں